اجزاء:

چکن کا قیمہ 500گرام تیل 1کپ پیاز 2کپ       تازہ دہی350گرام 

پیاز(چاپ) 6کھانے کے چمچے ہری مرچیں(چاپ کی ہو ئی) 4کھانے کے چمچے 

دہی 4کھانے کے چمچے ادرک کا پیسٹ 4کھانے کے چمچے 

ادرک(چاپ) 4کھانے کے چمچے کریم 2کھانے کے چمچے 

کارن فلور 2کھانے کے چمچے لہسن کا پیسٹ 2کھانے کے چمچے 

لال مرچ کا پائوڈر 1کھانے کا چمچہ دھنیا پائوڈر 1کھانے کا چمچہ 

تیز پتہ 1عدد نمک- حسبِ ذائقہ ہرا دھنیاگارنش کے لئے 

ہری مرچیںگارنش کے لئے 

ترکیب:

سب سے پہلے چکن کے قیمے میں نمک، ہری مرچیں، کارن فلور ، پیاز چاپ،دہی اور ادرک شامل کرکے آپس میں چاپ کردیں۔ اب اس قیمے کے چھوٹے چھوٹے سے کوفتے بنالیں اب الگ سے ایک پین میں تیل شامل کریں اور پیاز کو گولڈن برائون کرلیں۔ پھر پیاز کو نکال کر چورا کرلیں اور اس میں دہی، نمک، لہسن کا پیسٹ،لال مرچ پائوڈر اور دھنیا پائوڈرشامل کرکے پکالیں یہاں تک کہ پانی خشک ہوجائے اور تیل الگ ہوجائے اب اس میں پانی شامل کریں اور مزید 3منٹ تک کے لئے کھولا لیں۔ پھر اس میں کوفتے شامل کریں اور مزید10منٹ تک بغیر ہلائے پکائیں۔ آخر میں کریم، ہرا دھنیا اور ہری مرچ شامل کرکے سَرو کریں۔