لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن نے سوشل میڈیا پرچکن میں کورونا وائرس(COVID-19) کی بے بنیاد موجودگی کی خبر کی سختی سے تردید کی ہے ۔پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نادرن ریجن کے وائس چیئر مین چوہدری محمد فرغام نے کہا ہے کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر نجی بلاگرز کے ذریعے چکن میں کورونا وائرس (COVID-19)کی موجودگی کی بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹرز اور پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے دودھ، مرغی،گوشت،مچھلی،انڈے اور اس طرح کی چیزیں جو متوازن غذاکو ترویج دیں ۔ صارفین سے گزارش ہے کہ وہ اس قسم کے بے بنیاد پراپیگنڈہ پر دھیان نہ دیں اور چکن کا استعمال جاری رکھیں۔