اجزاء:

ابلے اور کچلے آلو 2کپ اْبلی ، ریشہ کی ہوئی چکن 250گرام

ادرک لہسن کا پیسٹ1چائے کا چمچہ نمک 2/1چائے کا چمچہ 

کالی مرچ 2/1چائے کا چمچہ باریک کٹی شملہ مرچ 1کپ 

کدوکش گاجر 1عدد سوئٹ کارن 2/1کپ

کٹا ہرا دھنیا 2کھانے کے چمچے کٹی ہری مرچ 3عدد کٹی لال مرچ1چائے کا چمچہ انڈے 2-1عدد 

بریڈ کرمبز حسبِ ضرورت

ترکیب:

پہلے250گرام چکن کو 1چائے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ،2/1چائے کا چمچہ نمک،2/1 چائے کا چمچہ کالی مرچ اور 1کپ پانی کے ساتھ اتنا اْبالیں کہ گل جائے اور خشک ہوجائے۔ 

اب اسے ٹھنڈا کرکے باریک ریشے کرلیں۔ پھر 2کپ اْبلے اور کچلے آلوئوں کو چکن میں مکس کریں ساتھ ہی ان میں ایک کپ باریک کٹی شملہ مرچ، ایک عدد کدوکش گاجر،2/1 کپ سوئٹ کارن، 2کھانے کے چمچے کٹا ہرا دھنیا، 3عدد کٹی ہری مرچ اور ایک چائے کا چمچہ کٹی لال مرچ بھی شامل کریں۔ اب ان کے کرو کیٹس بنا کر 2۔1عدد انڈوں میں ڈب کریں اور حسبِ بریڈ کرمبز میں رول کرکے ڈیپ فرائی کرلیں۔