لاہور( کامرس رپورٹر)چکوال میں انڈسٹری اسٹیٹ قائم کی جائے ،رحیم یار خاں انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زونز کا درجہ دیا جائے ۔ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک)ایک کاٹیج انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرئے ۔ ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر و ر یجنل چیئرمین عبد الرؤف مختار نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین شعیب زاہد ملک کے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کے دورہ کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا۔