لاہور،کراچی(کلچرل رپورٹر،این این آئی)اداکارہ بشریٰ انصاری نے پہلی مرتبہ ایک ویب شو میں اپنی 36 سالہ شادی کے خاتمے کی وجہ بتادی اداکارہ بشریٰ انصاری نے ویب شو کے دوران اداکارہ و میزبان میرا سیٹھی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ سال اپنے شوہر اقبال انصاری کو طلاق دے دی، شادی کے 36 سال بعدشوہر کو طلاق دینے کا فیصلہ اْن کا اپنا تھا۔انہیں اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ میرے والد نے میرے لیے یہ کام کیا تھاکہ میری بیٹی جب چاہے طلاق دے سکتی ہے ۔میری شادی 20 سال کی عمر سے قبل ہی ہوگئی تھی۔ طلاق مشکلات میں پھنسی شادی شدہ زندگی سے نکالنے کا ایک راستہ ضرور ہے مگر لازمی نہیں کہ ہر ایک اسی راستے کا انتخاب کرے ۔ ان کے والد سخت گیر تھے اور انہوں نے جہاں انہیں ریڈیو میں کام کرنے کی آزادی دے رکھی تھی، وہیں کچھ سختیاں بھی کی ہوئی تھیں۔ بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سالِ نو سے متعلق ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ انشاء اﷲ ّ نیا سال2021ء دْنیا بھر میں خوشیاں اور اچھی خبریں لیکر آئے گااور کورونا وائرس ختم ہو جا ئے گا۔نئے سال کے لیے ہمیں خود سے بھی وعدے کرنا ہوں گے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے ۔ سب سے پہلے تو ہمیں اپنی صحت پر توجہ دینی ہوگی اور اس ضمن میں ہمیں اپنی خوراک اور طرزِ زندگی پر سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔