شنگھائی (ویب ڈیسک) چین میں ایک چھوٹا سا گاؤں پرندوں کے پنجرے بنانے کے لیے بہت مشہور ہے ۔ گائوں کے سبھی لوگ چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین، سبھی سارا دن پنجرے بنانے میں مصروف رہتے ہیں۔ پنجرے دیکھنے میں اتنے خوبصورت ہوتے ہیں کہ نہ صرف ان کے شہر بلکہ دیگر شہروں تک میں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوجاتے ہیں۔بہت سے لوگ تو ان پنجروں کو دیکھنے کے لیے دور دورسے اس گائوں میں آتے ہیں۔لکڑی سے بنائے گئے یہ خوبصورت پنجرے مکمل طور پر ہاتھ سے تیار کیے جاتے ہیں جو مضبوطی میں بھی اپنی مثال آپ ہوتے ہیں۔ان کے بنائے گئے پنجرے پورے ملک میں فروخت کے لیے بھیجے جاتے ہیں۔