کراچی(کامرس رپورٹر)حکومت نے ملک بھر کے لاکھوں چھوٹے دکانداروں کو ٹیکس دائرے میں لانے کی غرض سے فکسڈ ٹیکس ریجم پرعملدرآمد کافیصلہ کرلیاہے ۔ فکسڈ ٹیکس ریجم پرکافی عرصے سے کام جاری تھا اور اب اسکیم کوحتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق فکسڈ ٹیکس ریجم پر چھوٹے دکانداروں ‘ چھوٹے تاجروں کی ملک بھر کی تنظیموں سے مشاورت کے بعد15 اپریل 2019 سے عملدرآمد شروع کردیاجائے گا۔ رذائع نے بتایا کہ فکسڈ ٹیکس کاتعین دکان کے سائز ‘ علاقے کاروبارکی نوعیت یاٹرن اوور کی بنیاد پر کیاجائے گا۔ دکانداروں کو مقررہ فکسڈ ٹیکس کی ادائیگی پر سند جاری کی جائے گی جسے وہ دکان میں آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے جس سے وہ ٹیکس افسران کو رشویتیں دینے سے بھی بچ جائیں گے ۔ ذرائع کاکہناہے کہ فکسڈ ٹیکس ریجیم سے ایف بی آر کو کئی ارب روپے کی اضافی ٹیکس آمدنی حاصل ہوگئی تاہم ٹیکس آمدنی وصولی کاتخمینہ اسکیم کوحتمی شکل میں نافذ کرنے کے بعد ہی لگایاجاسکے گا۔