مکرمی ! حکومت لاہور اور دیگر ایسے بڑے شہروں کی تو صفائی کے ساتھ ساتھ بڑے شہروں کے روزانہ انتظامی امور کو بہتر بنانے میں لگی رہتی ہے لیکن گاؤں کے مسائل کی طرف حکومت کا رجحان دن بدن کم ہوتا چلا جا رہا ہے۔ اس بات پر کوئی توجہ نہیں دے رہا۔ لاہور اور ایسے کئی بڑے شہروں کی صفائی کا روزانہ اچھا خاصہ خیال رکھا جاتا ہے۔ چھوٹے شہروں اور گاؤں کے مسئلوں کی طرف کوئی دھیان نہیں ہے۔ اور چھوٹے قصبوں اور گاؤں کی نالیاں اور گلیاں بھری پڑی ہوتی ہیں جن کی وجہ سے غریب لوگ خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور دن بدن بیماریوں پھیلتی چلی جاتیں ہیں۔ جن کو حل کرنے کے لیے کوئی قانونی کاروائی عمل نہیں لائی جا رہی۔حکمران بڑے شہروں کے انتظامی امور اور ان کو سنوارنے میں لگے رہتے ہیں۔ حکومت پاکستان سے التماس ہے کہ اس چھوٹے شہروں اور دیہات میں بھی صفائی کا مربوط نظام جلد از جلدمتعارف کروایا جائے تاکہ پاکستان کی 70فی صد آبادی کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ (وقاص پھول نگر)