بیجنگ (نیٹ نیوز) چین کے شہر گوانگ ڈونگ میں کرونا کے علاج کے بعد 14فیصد مریضوں میں دوبارہ اسی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے نئے خدشات جنم لے رہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ہسپتال میں علاج کے بعد طبی ٹیسٹ منفی آنے پر مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا تاہم بعدمیں ان مریضوں میں کچھ افراد میں دوبارہ وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ خدشات پیدا ہو گئے ہیں کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ یہ وائرس مریض کے جسم میں موجود رہتا ہے اور کچھ وقت بعد دوبارہ فعال ہو جاتا ہے ۔علاوہ ازیں جاپان میں بھی ایسا ہی کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک مریضہ کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا لیکن اس میں دوبارہ وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔