لاہور(انور حسین سمرائ) ایڈیٹر جنرل آف پاکستان نے چینی و آٹا سبسڈی دینے کا سپیشل آڈٹ کرنے کیلئے 16رکنی ٹیم بنادی جس کو کہا گیا ہے کہ وہ دو ہفتوں میں مکمل آڈٹ کرکے رپورٹ دی جائے ، ٹیم میں تمام صوبوں سے دو دو افسران کو شامل کیا گیا ہے اور یہ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کی سربراہی میں کام کرے گی۔تفصیلات کے مطابق ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آصف نوید کررہے ہیں ۔ ایڈیٹر جنرل کی طرف سے ٹیم کو حکم دیا ہے کہ وہ 15یوم میں اپنی تفصیلی آڈٹ رپورٹ دیں اور روزانہ کی بنیاد پر پراگرس رپورٹ ایڈیشنل ایڈیٹر جنرل کو دیں۔ ٹیم کے دیگر ممبرا ن میں اختر مجید، ڈائریکٹر آڈٹ سمیع اﷲ خاں، ڈائریکٹر محمد عمر، ڈپٹی ڈائریکٹر الطاف حسین، مظہر صدیق، سید خرم عباس، محمد رضا میر ، پنجاب سے ڈائریکٹر شاہد رحمان اور آڈٹ افسر رشید حبیب، سندھ سے ڈائریکٹر شہراز کفیل صدیقی اور عمران نور، کے پی کے سے ڈپٹی ڈائریکڑ زبیر ارشد اور اعظم خان جبکہ بلوچستان سے ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ نورالحق اور محمد جواد شامل ہیں۔