بیجنگ(ویب ڈیسک)چین میں سالانہ فن رن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں چین بھر سے آئے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔اس ریس میں چین کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے 5 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا ۔پانچ کلو میٹر کے طویل راستے پر دوڑتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی اور خوب دوڑ لگائی۔ریس کے دوران کئی کھلاڑی تھک کر گرے تا ہم انتظامیہ کی طرف سے انہیں فرسٹ ایڈ بھی فراہم کی گئی ۔ ریس میں کھلاڑیوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔