نیو میکسیکو ( ویب ڈیسک)ماہرین کی ایک عالمی ٹیم نے امریکہ کے جنوبی علاقے سے سات کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کی باقیات دریافت کی ہیں جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ چیتے جیسی برق رفتاری سے اپنے شکار کے پیچھے دوڑا کرتا تھا۔ اگرچہ اس کی باقیات 2008 میں نیومیکسیکو سے دریافت کی جاچکی تھیں لیکن حال ہی میں اس کی باقاعدہ شناخت ہوئی ہے ، جس کے بعد اسے ’’ڈائنیوبیلیٹر نوٹوہیسپیرس‘‘ (Dineobellator notohesperus) کا عجیب و غریب نام دیا گیا ہے ۔