اسلام آباد(نامہ نگار)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال نے ڈی جی نیب کراچی کو اینکرپرسن مرید عباس قتل کیس کے ملزم عاطف زمان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملزم عاطف زمان نے مبینہ طور پر ٹائروں کے کاروبار کی مد میں عوام کو لوٹا، ملزم نے اینکر پرسن مریدعباس سمیت دیگر افراد سے اربوں روپے لوٹے ، ملزم عاطف زمان اور خضرحیات کے خلاف پولیس سمیت دیگر افراد نے درخواستیں دیں۔