اجزاء:
مشرومز 24عدد
پیاز(کٹاہوا) 1عدد
زیتون کا تیل 4کھانے کے چمچ
بریڈ کرمبز 1کپ
پرمیزن چیز 1/2کپ
پارسلے 1کھانے کا چمچ
لہسن(پساہوا) 2جوئے
نمک ومرچ حسبِ ذائقہ
ترکیب:
اوون400ڈگری فارن ہائیٹ پر گرم کر لیں۔پین میں گھی گرم کرکے پیاز بھُون لیں۔مشرومزکے ڈنٹھل کاٹ کر الگ کرلیں اور تیل میں 5منٹ تک پکائیں۔بائول میں بریڈ کرمبز،پرمیزن چیز،پارسلے،لہسن،نمک و مرچ ،بھنا ہوا پیازاور 2کھانے کے چمچ زیتون کا تیل ڈال کر مکس کریں اور اس آمیزے کو مشرومز میں بھردیں۔بیکنگ ڈش کو تیل سے چکنا کر کے اس میں مشرومز رکھیں اور 30منٹ تک بیک کر لیں۔