لاہور ( نامہ نگار خصوصی،این این آئی) چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارکی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا، مقدمات کی سماعت کے لئے کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔ دورکنی بینچ پنجاب کی کمپنیز سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا جس میں چیف سیکرٹری پنجاب، نیب پراسیکیوٹر اور کمپنیز کے سی ای اوز کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ پاکستان ریلوے میں خسارے سے متعلق از خود نوٹس کیس اور ریلوے ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیسزکی سماعت میں عدالت نے وزیر ریلویزکو نوٹس جاری کررکھے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان سائلین کی درخواستوں پر سماعت اوراخوت فاؤنڈیشن کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔