کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے گلستان جوہرکراچی میں 404 پلاٹوں کی متنازع الاٹمنٹ کیس میں درخواست گزاراوروکلاسے آئندہ سماعت پرجواب طلب اورنیب حکام کو 20 مارچ تک تفتیش سے آگاہ کرنیکا حکم دیدیا،معلومات نہ ہونے پر ڈائریکٹرنیب کو عدالت سے باہرنکال دیا گیا،بدھ کو سماعت کو موقع پرڈائریکٹرنیب طارق حمید سومرو پیش ہوئے ،چیف جسٹس احمد علی شیخ نے دریافت کیا کہ تفتیش کہاں تک پہنچی؟آپکے پاس کیس کی تفتیش سے متعلق کیا معلومات ہیں؟جس پر ڈائریکٹرنیب اطمینان بخش جواب نہ دے سکے ،چیف جسٹس نے تیاری نہ کرکے آنے پربرہمی کا اظہارکیا اورریمارکس دیئے کہ جب کچھ معلوم ہی نہیں ہوتا تو عدالت کیوں آتے ہیں، عدالت سے باہرنکل جائیں۔باہرنکال دیا۔