ملتان ( سٹا ف رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد انوار الحق آج شام ملتان پہنچیں گے ،جسٹس انوار الحق 11 اور 12 دسمبر کو ملتان بینچ میں عدالتی امور سرانجام دینے کے ساتھ بار کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریبات میں شرکت کرنے کے ساتھ وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے ، دریں اثنا فاضل چیف جسٹس 13 اور 14 دسمبر کو بہاولپور بینچ میں عدالتی امور سرانجام دینے کے ساتھ تقریبات میں بھی شرکت کریں گے ۔