لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا کہ ظہور حیات کالونی بھلوال میں سہولیات کے فقدان پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا عدالت نے درخواست داد رسی کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کو بجھوا ئی مگرداد رسی نہیں کی جارہی ہے ۔