اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل مینز اور پاکستان انٹرنیشنل ویمن سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔ ایونٹس میں 7 غیر ملکی ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے ۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق دونوں ایونٹس 10 سے 14 ستمبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے ۔ مینز ایونٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کے لئے فیڈریشن نے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل مینز اور پاکستان انٹرنیشنل وے منز سکوائش ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ، ملائشیائ، مصر، ایران،آسٹریا، تھائی لینڈ اور ہالینڈ کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے ، اسی طرح دونوں ایونٹ میں میزبان پاکستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا جائے گا۔ مردوں کے ایونٹ میں ہانگ کانگ سے عالمی نمبر 20 لیو آئو اور خواتین کے ایونٹ میں مصر سے عالمی نمبر 13 رون ٹاپ سیڈ ہوں گے ۔