کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب اور مصر کے یوسف ابراہیم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے ، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز میں فرحان نے ہم وطن عاصم کو جبکہ یوسف ابراہیم نے پاکستانی شاہ جہان کو زیرکیا۔