کراچی ( سٹاف رپورٹر )پیپلزپارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینا وزیر اعظم کا حق ہے ،آرمی چیف کی ایکسٹینشن پارلیمنٹ کی خود مختاری ہے ،آرٹیکل 245 وزیر اعظم کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حق دیتا ہے ، ایکسٹینشن صیح ہے یا غلط اس کو بعدمیں چیلنج کیا جا سکتا ہے مگراس بات کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم نے ایکسٹینشن کیوں دی۔سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ایکسٹینشن کا اختیار خود آرمی چیف کے پاس ہے نہ چیف جسٹس کے پاس ہے ، میں نے آرٹیکل 245 میں گزشتہ روز کی گئی ترمیم نہیں دیکھی، آرٹیکل 243 واضح کہتا ہے صدر صرف اس کو ایکسٹینشن دے سکتا ہے جس کی تجاویز وزیر اعظم دے ، وزیر اعظم کا صدر کو مشورہ دینا اور صدر کا اس پر عمل کرنا لازمی ہے ،ملکی حالات بد تر ہوتے جارہے ہیں، مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں، آصف زرداری کی طبیعت نواز شریف سے زیادہ ناساز ہے ، زرداری صاحب مستحکم مزاج کے حامل اور مردآہن ہیں جبکہ 2000 میں بھی نواز شریف بھاگ گئے تھے ، ان سے ہم نے درخواست ضمانت کا متعدد بار پوچھا تو انہوں نے منع کردیا،ان کے صرف دو مطالبات ہیں، ایک ذاتی معالج سے معائنہ اور دوسرا مقدمہ کراچی میں سنا جائے ،پروِیز مشرف کا ساتھ دینے پر عمران خان سے ہی سوال کریں۔