کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی میں جاری چیف آف نیول اسٹاف (سی این ایس) گالف چمپئن شپ کے دوسرے روز افسر علی نے ہول ان ون کرنے کا اعزاز حاصل کیا، وحید بلوچ کی دوسرے روز بھی برتری قائم رہی ،پی این ایس کارساز گالف کلب میں جاری چیف آف نیول اسٹاف گالف چمپئن شپ کے دوسرے روز پروفیشنل گالفر افسر علی نے ہول ان ون کا کارنامہ انجام دے دیا۔افسر علی نے ہول ان ون کا کارنامہ ہول نمبر 3 پر انجام دیا، ہول ان ون کیلئے قیمتی گاڑی انعام میں رکھی گئی ہے ، دوسری جانب چمپئن شپ کے دوسرے روز بھی وحید بلوچ لیڈ کر رہے تھے کراچی گالف کلب کے وحید بلوچ نے پہلا رائونڈ 6 انڈر پار 66 کے سکور پر اختتام کیا تھا۔