کراچی (سپورٹس رپورٹر) کلمت سٹار فٹبال کلب کاٹھور ملیر کے زیراہتمام کاٹھور فٹبال گرائونڈ ملیر میں جاری سیون اے سائیڈ چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ ان میچز میں الحسین ایف سی نے عادل سپورٹس کو2-0 سے شکست دی ۔ینگ گل بلوچ نے کاٹھور ٹائیگر کو 3-0 سے زیر کر دیا۔ حدید سٹار نے ڈملوٹی سٹار کے خلاف 1-0 سے کامیابی حاصل کی اور شہید منور فٹبال کلب سی نے لال الیون سی کو3-0 سے قابو کر لیا ۔کاٹھور فٹبال گرائونڈ ملیر میں جاری آل کراچی کلمت سٹار سیون اے سائیڈ چلینج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں الحسین ایف سی نے عادل سپورٹس سی کو2-0 سے مات دی ۔میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول عادل نے سکور کئے ۔دوسرے میچ میں ینگ گل بلوچ نے کاٹھور ٹائیگر کو 3-0سے ٹھکانے لگایا۔ ینگ گل بلوچ کی طرف سے طلحہ نے دو اور رضوان نے میچ میں ایک گول بنایا۔ تیسرے میچ میں حدید اسٹار نے ڈملوٹی اسٹار کو1-0 سے قابو کرلیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول اکرم نے اسکور کیا۔ چوتھے میچ میں شہید منور فٹبال کلب سی نے لال الیون سی کو3-0 سے شکست دے دی ۔شہید منور فٹبال کلب سی کی طرف سے الطاف نے دو اور علی نے ایک گول اسکور کیا۔ اس میچ کے ریفری ساجد حسن، شکیل بکک ،گول جج اقبال ہاشمی، ناصر روشن تھے ۔