واشنگٹن ( ندیم منظور سلہری سے ) چین اب بھی افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو اپنے لئے ایک بڑا خطرہ سمجھتا ہے اس لئے وہ اندرون خانہ طالبان کو سپورٹ کر رہا ہے ۔ دوسری جانب بھارتی مبصرین نے الزام لگا یا ہے کہ 62 بلین ڈالر کے سی پیک منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے پاک افغا نستان کا ایک بڑا سرحدی علا قہ ایسا ہے جہاں پر جیش محمد کے لوگوں کا عمل دخل بہت زیادہ ہے جبکہ غیر جانبدارانہ مبصرین نے بھارتی صحافتی زرائع کے حوالے سے اس خبر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اتنے کمزور ملک نہیں ہیں کہ انہیں اپنے مشترکہ منصوبوں کی حفاظت کا ٹھیکہ کسی شدت پسند گروہ کو دینا پڑے ۔ پروفیسر للی جیمز کا کہنا ہے کہ اس خطے میں روس اور چین کا اثرورسوخ اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ امریکہ اور بھارت اسکو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے رہے ہیں افغانستان کی دلدل میں امریکہ بہت کچھ کھو چکا ہے اب وہ مذید کچھ کھونا نہیں چاہتا ۔