بیجنگ(ویب ڈیسک) چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نیشنل سٹیڈیم میں شاندار لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔روشنیوں بھرے اس شو میں میوزک کی دھن پر منفرد تھری ڈی آرٹ اور لیزرلائٹ پراجیکشن کے ذریعے خوبصورت نظارے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔لائٹ پراجیکشن کے ذریعے ایسے دلچسپ نظارے ترتیب دیئے گئے کہ دیکھنے والے مبہوت رہ گئے ۔اس موقع پرخوبصورت لائٹ شو کے نظارے کیلئے سارا شہرہی سٹیڈیم میں امڈ آیاجس پر سکیورٹی اہلکاروں کو کافی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا۔ اس موقع پر لوگ اپنے موبائل سے دلفریب نظاروں کی ویڈیو بھی بناتے رہے ۔