بیجنگ( ویب ڈیسک) چین میں ایل ای ڈی لائٹ سے مزین 500 سے زائد ڈرونز نے آسمان پر روشنیاں بکھیر دیں۔چین کے صوبے گانگ ڈونگ کے شہر گانگ زاؤ میں منعقد ہونے والے منفرد نوعیت کے اس ڈرون شو میں ایل ای ڈی لائٹ سے مزین تقریبا 5 سو سے زائد ریموٹ کنٹرول ڈرونز کو ایک ساتھ آسمان پر اُڑایا گیا۔اِن جگمگ کرتے ڈرونز کی خوبصورت فارمیشن کچھ اس انداز میں ترتیب دیں کہ ہر طرف روشنیاں بکھر گئیں جبکہ یوں جگنوں کی طرح آسمان پر روشنی بکھیرتے ڈرونز کی شاندار فارمیشن دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔