بیجنگ( ویب ڈیسک) چین میں خون جما دینے والی سرد موسم میں میراتھون کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈونچر کے شوقین ہزاروں افراد نے بھرپور شرکت کی۔اس خون جما دینے والی بین الاقوامی میراتھون میں چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بیس ہزار کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔منفی 20ڈگری میں برفباری کے دوران طویل راستے پر دوڑتے ہوئے نا صرف ایک دوسرے سے آگے نکلنے اور جیتنے کی بھرپور کوشش کی بلکہ سرد موسم کو بھی خوب انجوائے کیا۔ اس موقع پر خواتین اور مرد حضرات نے ریس میں بھرپور حصہ لیا۔ شرکاء کے مطابق اس کڑاکے کی سردی میں دوڑ لگانے کا اپنا ہی مزہ ہے ۔دوسرے ممالک کو بھی ایسے ایونٹ کا انعقاد کر کے امن اور محبت کا درس دینا چاہیے ۔