بیجنگ( ویب ڈیسک)چین میں اچانک طویل سڑک بیٹھ گئی جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڑک بیٹھنے کی وجہ سے کئی میٹر تک گڑھا سا بن گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوں سڑک کے منہدم ہونے کے واقع میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور سڑک کو مرمتی کام مکمل ہونے تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔