بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں ڈریگن بوٹ ریس کے دلچسپ مقابلے کاانعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افرادنے بھرپورشرکت کی ۔چین میں منعقد ہونے والے اس سالانہ ٹورنامنٹ میں چین کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور کشتیوں کی ریس لگائی۔ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس مقابلے کے دوران کھلاڑیوں نے کشتیوں کی ریس لگاتے ہوئے نہ صرف سو،دو سو، اور پانچ سو میٹر کا مقررہ فاصلہ طے کیا بلکہ اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا بھی خوب عملی مظاہرہ کیا۔