بیجنگ(ویب ڈیسک) یہ عین ممکن ہے کہ چین میں اب مین ہول کے ڈھکن چرانے کے پاداش میں سزائے موت بھی سنائی جاسکتی ہے۔ حیرت انگیز طور پر سزا کی تجویز خود عدلیہ کے اعلیٰ حلقوں نے دی ہے۔سپریم پیپلز کورٹ، عدلیہ کونسل اور وزارت برائے عوامی تحفظ نے مشترکہ طور پر تحریر کردہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گٹر کے ڈھکنوں کو توڑنے والے یا پھر غائب کرنے والا شخص عوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہوتا ہے۔ اس بنا پر مجرم کو سخت سزا بشمول سزائے موت کی تجویز بھی دی گئی ہے۔