بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے ساحل پر پانی کے خطرناک بگولے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔پانی میں گرد و غبار کے اس طوفان کوساحل کنارے سے دیکھنے والے افراد خوفزدہ ہوگئے جبکہ موبائل کیم سے ریکارڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے بگولے کے ساتھ آسمان بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گیا۔سینکڑوں فٹ بلند طوفانی سمندری بگولے کی ویڈیو آن لائن بھی ہزاروں بار دیکھی جا چکی ہے ۔