پشاور(رحم یوسفزئی) چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ نے وزیراعظم، وزیرخارجہ اور ایدھی فاؤنڈیشن کے نام خطوط لکھنے کے بعد اب آرمی چیف سے مدد کی اپیل کردی ہے ۔ طلبہ نے خط میں کہاکہ ووہاں میں 1350پاکستانی طلبہ کسی بھی وقت کرونا وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں جبکہ طلبہ گزشتہ 35روز سے 10بائی 10فٹ کے کمروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔انہیں کسی بھی صورت کمروں سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ فی الحال وہ صحت یاب ہیں جبکہ 14دن تک انہوں نے انکیوبیشن پیریڈ بھی گزارا ہے ۔جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں وطن جانے کی اجازت دی مگر اس کے لئے حکومت پاکستان سے این او سی کی ضرورت ہے جو ابھی تک نہیں دیاگیا۔