واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی کانگریس میں ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کے اراکین نے مشترکہ طور پر چینی علاقے سنکیانگ کی یغور اقلیت پر چینی کریک ڈاؤن کے خلاف ایک بل پیش کر دیاجس کا مقصد چین پر سخت پابندیوں کا نفاذ ہے ۔ بل میں امریکی صدر سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سنکیانگ میں چینی کریک ڈاؤن کی پرزور مذمت کرنے کے علاوہ چین کو امریکی ٹیکنالوجی کی برآمد کو معطل کرنے کے ساتھ ساتھ اس علاقے کیلئے مختص امریکی پالیسی کا ایک نیا خصوصی معاون کار بھی مقرر کریں۔