لداخ،نئی دہلی (این این آئی،آن لائن ) لداخ میں غیر قانونی تعمیرات پربھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے ، چین نے کشمیر کے علاقے اکسائے چن پر بھی فوجی قوت بڑھا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے ، چین لداخ میں متنازع سڑک پر پل کی تعمیر روکنا چاہتا ہے ، چین نے ائیرپورٹ پر ملٹری قوت میں اضافہ کر لیا۔لداخ میں بھارتی فوجیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا، گولوان وادی کے تین پوائنٹس اور پینگانگ جھیل پر بھارتی اور چینی فوجی آمنے سامنے ہیں جبکہ بھارتی حکام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی گفتگو نہیں کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور نریندر مودی کے درمیان آخری رابطہ 4 اپریل کو ہوا تھا جس میں کورونا کی دوا پر بات ہوئی تھی۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں بھارتی وزیر اعظم سے بات کی ہے ۔ بھارتی حکام