بیجنگ (ویب ڈیسک) چیئر لفٹ میں سوار ہوکر فضاء سے زمین کا نظارہ کرنا تو کئی لوگوں کو پسند ہوتا ہے لیکن اب ٹرین میں سفر کے دوران بھی چیئر لفٹ کا لطف اٹھایا جاسکے گا۔جی ہاں چین کے شہر چینگڈو میں زپ لائن پر چلنے والی ہوا میں معلق سسپنشن ٹرین متعارف کروادی گئی ہے ۔لیتھم بیٹری کی پاور سے چلنے والی یہ ٹرین60کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ اس میں 120افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے ۔ٹرین کی تین سائیڈز ٹرانسپیرنٹ گلاس سے تیار کی گئی ہیں جبکہ اس ٹرین کا خرچ زیر زمین چلنے والی ٹرینوں کے مقابلے میں کافی کم ہے ۔