بیجنگ( آن لائن )چین نے یکم دسمبر سے اپنی ان سرحدی بندرگاہوں کی تعداد 27 تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے جہاں بین الاقوامی مسافروں کو چین میں بغیر ویزا 144گھنٹے کے قیام کی اجازت ہو گی۔ نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولت جنوب مغربی چین کی بلدیہ چونکنگ ، شمال مغربی صوبہ شانسی کے دارالحکومت ژیان اور مشرقی صوبہ ژجیانگ کی ننگبو بندرگاہوں پر حاصل ہو گی۔