بیجنگ(این این آئی)چین میں کچرا ٹھکانے لگانے والا سب سے بڑا گڑھا، جسے 25 سال میں بھرنا تھا وہ پہلے ہی بھر گیا،جیانگکوگو میں کچرے کا گڑھا 1994میں بنایا گیا اسے 2044میں بھرنا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے صوبے شانزی میں جیانگکوگو کا گڑھا جو سو فٹبال میدانوں کے برابر ہے ، اسے 2500 ٹن کچرا یومیہ ڈالنے کے لیے بنایا گیا تھا۔لیکن اس میں دس ہزار ٹن کچرا یومیہ ڈالا جانے لگا جو چین میں سب سے زیادہ کچرا ڈالے جانے والی جگہ بن گئی۔چین آلودگی پھیلانے والا سب سے بڑا ملک ہے اور اس کی ایک اعشاریہ چار ارب کی آبادی جو کچرا پیدا کرتی ہے اس سے نمٹنا اس کے لیے ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے ۔جیانگکوگو میں کچرے کا گڑھا ژان شہر میں سنہ 1994 میں بنایا گیا تھا اور اسے ابتدائی اندازے کے مطابق سنہ 2044 میں بھرنا تھا۔اس گڑھے میں اسی لاکھ شہریوں کا کچرا پھینکا جاتا ہے ۔