بیجنگ (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ 2018 ء کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو 28 سال کی سست ترین سطح پر رہی جس کی وجہ قرضوں میں اضافہ اور امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی ہے ۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2018 ء کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو 6.6 فیصد رہی جو 6.5 فیصد کے سرکاری ہدف سے معمولی زیادہ تاہم 2017 ء کی نسبت کم رہی۔2017 ء کے دوران چین کی اقتصادی شرح نمو 6.8 فیصد رہی تھی۔سال کی آخری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کے دوران اقتصادی شرح نمو کم ہوکر 6.4 فیصد رہی جو دس سال قبل (2008 ئ) کے عالمی مالیاتی بحران کے دوران ہونے والی ملکی اقتصادی شرح نمو کے برابر ہے ۔