بیجنگ(اے ایف پی)چین کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی ) کی شرح نمو رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران کم ہوکر 6.2 فیصد رہی جو کہ تین عشروں کی سست ترین شرح نمو ہے اور اس کی وجہ امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے باعث اس کی مصنوعات کی عالمی طلب میں کمی ہے ۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 6.2 فیصد رہی جو پہلی سہ ماہی کے دوران 6.4 فیصد کی سطح پر رہی تھی۔