بیجنگ ( آن لائن )چین کی خام فولاد کی پیداوار میں مارچ کے دوران 10 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ شرح منافع بڑھنے کے باعث ملوں کی جانب سے پیداواری سرگرمیوں میں اضافہ ہے ۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران ملوں نے پیداواری سرگرمیوں کے دوران 80.33 ملین ٹن خام فولاد استعمال کیا جو مارچ 2018 کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے ۔