بیجنگ (ویب ڈیسک) ڈرائیونگ کرتے ہوئے کوئی چیزسڑک پر پھیل جائے تو ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے ،چین کی مختلف سڑکیں پراسرار طور پر آنے والے سفید فوم سے ڈھک گئیں۔چین کے شہرژیان کی سڑکیں بھی پراسرار طور پر آنے والے سفید فوم سے ڈھک گئیں جس کی وجہ سے ڈرائیورز کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔شہری انتظامیہ کے مطابق یہ فوم ممکنہ طور پر کیمیکل مادوں کے لیک ہونے کی وجہ سے گٹروں سے باہر آیا۔