بیجنگ(آن لائن) چین میں ایک کیمیائی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکہ گوانگشی ژہوانگ میں واقع ایک کیمیائی فیکٹری میں ہوا ۔ دھماکے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔