فیصل آباد(گلزیب ملک ) فیصل آ باد سمیت صو بہ بھر میں چینی باشندوں کی طرف سے کیجا نے والی شادیوں کا یونین کو نسل میں ریکارڈ موجود نہ ہو نے کا انکشاف ہوا ہے ، مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ذمہ داروں کی طرف سے یونین کونسل میں ریکارڈ موجود نہ ہو نے کے حوالہ سے رپورٹ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آ ئی اے )کو بھجوا دی گئی ہے ، ایف آ ئی اے نے چینی باشندوں کی طرف سے پاکستانی دو شیزاؤں کے ساتھ شادی کے بعد انکو چین سمگلنگ کرتے ہو ئے ان سے بد کاری کروانے ، جسمانی اعضا کی خرید و فرو خت کا معاملہ سامنے آ نے کے بعد انکے خلاف صو بہ بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہو ئے 100 کے لگ بھگ چینی باشندوں کو گرفتار کرتے ہوئے انکے خلاف لاہور ، فیصل آ باد ، گوجرانوالہ ،ملتان سمیت دیگر اضلا ع میں مقد مات کا اندراج کیا تھا ، جبکہ ان چینی باشندوں کی طرف سے کی جا نے والی شادیوں کومتعلقہ یونین کونسل میں ریکارڈ نہ کروا ئے جا نے کا معاملہ بھی سامنے آ یا تھا ، جس کے بعد ایف آ ئی اے کی طرف سے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھجوایا گیا تھا کہ وہ یونین کونسل سے اس حوالہ سے ریکارڈ اکٹھا کرتے ہو ئے انکو رپورٹ بھجوائیں ۔