بیجنگ(این این آئی) بے قابو چینی راکٹ کا21 ٹن وزنی ملبہ مالدیپ کے قریب بحر ہند میں گر گیا۔چینی میڈیا کے مطابق راکٹ کا کافی ملبہ فضا میں ہی جل گیا تھا،کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ راکٹ کا کافی ملبہ فضا میں ہی جل گیا تھا۔لانگ مارچ 5B نامی یہ راکٹ چینی خلائی سٹیشن کے لئے سامان کی ترسیل کے بعد واپس آتے ہوئے کنٹرول سے باہر ہو گیا تھا۔چینی وزارت خارجہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ راکٹ کا بیشتر ملبہ زمین پر داخلے سے قبل ہی جل کر خاک ہو جائے گا اور اس سے کسی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے ۔