پیرس (نیٹ نیوز)چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانویل میکغوں کے ساتھ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر فوکس کیا گیا۔میکغوں کے مطابق چینی صدر کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی سٹریٹیجک پارٹنرشپ کو تقویت حاصل ہو گی۔ فرانسیسی صدر نے اپنے چینی مہمان کو معروف چینی دانشور کنفیوشس کا سترہویں صدی کا فرانسیسی ترجمہ بطور تحفہ پیش کیا آج میکغوں اور چینی صدر کے ساتھ جرمن چانسلر انگیلا میرکل یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلُود ینکر کے ہمراہ ایک میٹنگ میں شریک ہوں گی یہ خصوصی میٹنگ چین یورپی یونین کی سمٹ کے سلسلے میں ہے چینی صدر اٹلی اور موناکو کے بعد فرانس کے دورے پر ہیں۔