بیجنگ (ویب ڈیسک) یوں تو ہالی ووڈ فلم ’’مین ان بلیک تھری‘‘ کے کروڑوں مداح ہیں تاہم چین میں ایک دیوانہ ایسا بھی ہے جس نے حقیقی دنیا میں مونو موٹرسائیکل بنا ڈالی۔یقین نہیں تو یہ تصاویر ہی دیکھ لیں جس میں ایک نوجوان سائنس فکشن ہالی ووڈ فلم مین ان بلیک تھری میں استعمال ہونے والی مونو موٹر سائیکل سے ملتی چلتی ایک پہیے والی موٹر سائیکل سڑک پر دوڑا رہا ہے ۔جی ہاں، چین کے صوبے ہے بائی کے شہر قیانان سے تعلق رکھنے والے لی یوآن نامی شخص نے ایک پہیے والی انوکھی موٹر سائیکل تیار کی ہے جو پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔بس موٹر سائیکل میں خامی یہ ہے کہ اسے روکنے کیلئے اس میں بریک نہیں اور یہ کام اسے پیروں سے کرنا پڑتا ہے ۔ نوجوان کی اس مونو موٹرسائیکل کی دھوم مچی ہوئی ہے اور دیکھنے والے اس کے شوق و لگن کو بیحد سراہ رہے ہیں۔