لاہور (کلچرل رپورٹر) رقم کا تقاضا شدت اختیار کرگیا،اداکار کامران مجاہد کیخلاف مقدمے کی درخواست چیک ڈس آنر ہونے پر اداکارہ روپ نے اداکار کامران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی ۔روپ نے یہ درخواست تھانہ ٹاؤن شپ میں دی ہے ۔پولیس نے روایتی سست روی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقدمہ درج نہیں کیا جس پر اداکارہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔