لاہور(سپیشل رپورٹر) ایس پی کینٹ ڈویژن صفدر رضا کاظمی کی زیرِنگرانی کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 184ملزمان گرفتار کر لیئے ۔ڈکیت و چور گینگزکے 11 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران09 ملزمان کے قبضہ سے 09 پسٹلز، 03 رائفلز اوردرجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 07 کلوگرام سے زائدچرس اور54 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔