لاہور( کامرس ڈیسک) گزشتہ روز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ایمپلائز لاہور ہائیکورٹ لاہور فلیٹ نمبر 28-Eسیکنڈ فلور کرن پلازہ سوک سنٹر ایم بلاک ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن لاہور کا سالانہ اجلاس عام منعقد ہوا جس کی صدارت سوسائٹی صدر یوسف شاہین نے کی، اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے کئے گئے فیصلہ جات کی توثیق، سالانہ بجٹ کی منظوری، اور سالانہ رپورٹ پیش کی گئی۔محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے فضل احمد رندھاوا اور انسپکٹر جاوید ہنجرانے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ایجنڈا متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔اس موقع پر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری منیر احمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہیں انشاء اﷲ تعالیٰ سوسائٹی کو لاہور کی نمبر1 سوسائٹی بنائیں گے ۔