لاہور،اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی سے ،وقائع نگار خصوصی) حکومت پنجاب، متروکہ وقف املاک بورڈ نے کئی کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سیکر ٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور مرزا نصیر عنایت کو گریڈ 20میں ترقی دے کر ممبر (سوشل انفرا سٹرکچر) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کرنے کے علاوہ ایڈیشنل سیکر ٹری خزانہ محمد خالد نواز عربی کو تبدیل کر کے سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے متعدد ملازمین کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔عاشق حسین اسسٹنٹ انسپکٹر متروکہ وقف املاک بورڈ آفس سے پشاور،سیدہ عزیلہ بتول کو زونل آفس راولپنڈی سے پشاور،جمیل الرحمٰن اسسٹنٹ انسپکٹر پشاور آفس کو چیئر مین سیل لاہور، شہزاد شریف کو چیئر من آفس لاہور سے لینڈ برانچ لاہور ،جلیل انور کو حیدرآباد آفس سے اوکاڑہ، اسسٹنٹ انسپکٹر نوید حسنین کو زونل آفس ملتان سے کراچی تعینات کر نے ،اشتیاق حسین اکائونٹنٹ زونل آفس ملتان سے فیصل آباد، شفقت عباس اکائونٹنٹ فیصل آباد کو زونل آفس راولپنڈی ،اشتیاق احمد اکائونٹنٹ راولپنڈی آفس کو زونل آفس ملتان،وسیم احمد کو بھکر سے لاہور آفس ،محمد ظریف ایل ڈی سی /رینٹ کنٹرولر کراچی ریجن کو گجرات، محمد احمد پٹواری کو قصور سے گجرات، محمد لیاقت پٹواری کو اوکاڑہ آفس سے قصور تعینات کر دیا گیا ۔ نیب ہیڈکوارٹر زمیں تعینات ڈی جی میڈیا نوازش علی عاصم کی خدمات وفاقی ترقیاتی ادارے کو واپس کردی گئیں ،نوازش علی عاصم کو ڈی جی ہیومین ریسورس اور ڈائریکٹرجنرل ایڈمن تعینات کردیا گیا،انہیں ممبر ایڈمنسٹریشن کا بھی لک آفٹر چارج دے دیا گیا۔ سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ایچ آرڈی ندیم اکبر ملک کو ڈی جی اسٹیٹ تعینات کرنے کے علاوہ ممبر اسٹیٹ مینجمنٹ کا عارضی چارج بھی دے دیا گیا۔